فیفا ورلڈ کپ 2026: نیویارک کے میئر زہران ممدانی کا 50 ڈالر والے سستے ٹکٹس کا اعلان

نیو یارک کے مئیر Zohran Mamdani نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ٹکٹس کی بلند قیمتوں پر عوامی ردعمل کے بعد نیویارک کے شہریوں کے لیے محدود تعداد میں سستے ٹکٹس کی خصوصی اسکیم متعارف کرا دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اسکیم کے تحت شہریوں کو صرف 50 ڈالر میں فیفا ورلڈ کپ میچز کے ٹکٹس فراہم کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق تقریباً ایک ہزار ٹکٹس مختلف گروپ اسٹیج اور ناک آؤٹ مرحلے کے میچز کے لیے مختص کیے گئے ہیں، تاہم فائنل میچ اس اسکیم میں شامل نہیں ہوگا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ٹکٹس لاٹری سسٹم کے ذریعے تقسیم کیے جائیں گے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ہر میچ کے لیے تقریباً 150 نشستیں دستیاب ہوں گی جبکہ کامیاب درخواست گزار زیادہ سے زیادہ دو ٹکٹس خرید سکیں گے۔

اس اسکیم میں میچ کے مقام تک آنے اور واپس جانے کے لیے ٹرانسپورٹ سہولت بھی شامل کی گئی ہے تاکہ شائقین کو مزید آسانی فراہم کی جا سکے۔

میئر زہران ممدانی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ جیسے عالمی ایونٹس صرف امیر افراد تک محدود نہیں ہونے چاہئیں بلکہ عام شہریوں کو بھی ان مقابلوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملنا چاہیے۔

واضح رہے کہ 2026 FIFA World Cup کے ٹکٹس کی قیمتوں اور ڈائنامک پرائسنگ پالیسی پر پہلے ہی شدید تنقید کی جا رہی ہے جبکہ مختلف حلقے FIFA سے مقامی شائقین کے لیے مزید رعایتی سہولتوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے