Close Menu
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا مستعفی ہونےکا اعلان

اکتوبر 8, 2025

کسی بھی نئے “نارمل” کا سامنا نئے اور سخت ردعمل سے کیا جائے گا: کور کمانڈر کانفرنس

اکتوبر 8, 2025

ن، ش، م سیسہ پلائی دیوارکی طرح متحد، چھوٹے شہروں کی ترقی ترجیح ہے: مریم نواز

اکتوبر 8, 2025
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا مستعفی ہونےکا اعلان
  • کسی بھی نئے “نارمل” کا سامنا نئے اور سخت ردعمل سے کیا جائے گا: کور کمانڈر کانفرنس
  • ن، ش، م سیسہ پلائی دیوارکی طرح متحد، چھوٹے شہروں کی ترقی ترجیح ہے: مریم نواز
  • سمجھ نہیں آرہا پی ٹی آئی کے دوست آئینی ترمیم سے پیچھے کیوں ہٹ گئے؟ فضل الرحمان
  • افواہیں پارٹی تقسیم کرنے کی سازش، علی امین گنڈا پور ہی ہمارے وزیراعلیٰ ہیں: بیرسٹر گوہر
  • پاک فوج کا اورکزئی میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 19دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل و میجر سمیت 11 جوان شہید
  • الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر میں کروانے کا فیصلہ
  • آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Demo
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Home»پاکستان»غزہ پر عمران خان کی خاموشی، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں سوشل میڈیا پر لفظی جنگ
پاکستان

غزہ پر عمران خان کی خاموشی، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں سوشل میڈیا پر لفظی جنگ

EditorBy Editorاکتوبر 8, 2025Updated:اکتوبر 8, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Views
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے عمران خان کی اسرائیل کے غزہ میں قتل عام پر خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک شدید آن لائن جنگ چھڑ گئی۔

حافظ نعیم نے کراچی میں غزہ مارچ کے دوران سوال اٹھایا تھا کہ عمران خان جو اڈیالہ جیل سے باقاعدگی سے بیان دیتے ہیں، انہوں نے اسرائیل کے مظالم پر خاموشی کیوں اختیار کر رکھی ہے؟ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا۔

اس پر پی ٹی آئی کا سخت ردعمل سامنے آیا اور جماعتِ اسلامی کے رہنما پر منافقت اور اسٹیبلشمنٹ کے اشارے پر بولنے کے الزامات لگائے گئے۔ دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف سوشل میڈیا پر بیانات چلائے۔

جماعت اسلامی کے کارکنوں نے کہا بات کیوں نہیں کرتے جب کہ پی ٹی آئی کے حامیوں نے کہا منافقت کیوں کرتے ہو کے عنوان سے مہم شروع کر دی۔ دونوں ٹرینڈز چند گھنٹوں میں سرِفہرست آ گئے اور ایک دوسرے کے خلاف سخت زبان استعمال کی گئی۔

جھڑپ شدت اختیار کر گئی تو پہلے پی ٹی آئی اور بعد میں جماعت اسلامی نے باضابطہ بیانات جاری کیے۔ دونوں جماعتوں نے اپنی سوشل میڈیا ٹیموں کو مکمل طور پر متحرک کردیا۔

پی ٹی آئی کے ترجمان نے حافظ نعیم کے تبصروں کو احمقانہ، بدنیتی پر مبنی اور اسٹیبلشمنٹ کو خوش کرنے کی کوشش قرار دیا۔پی ٹی آئی میڈیا سیل کے بیان میں کہا گیا ریمورٹ کنٹرول سیاست دانوں کی عقل پر صرف افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔

حافظ نعیم ایک مقبول مگر لیڈر کے ایمان، عزت اور فلسطین سے وابستگی پر تبصرے کر رہے ہیں جو سیاسی بغض اور فکری غلامی کی انتہا ہے۔ پی ٹی آئی نے یاد دلایا کہ کچھ عرصہ قبل خود حافظ نعیم الرحمان نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان سے ملاقات کی درخواست کی تھی تاکہ فلسطین کی حمایت میں مارچ میں اشتراک کیا جا سکے اور پی ٹی آئی نے اس کی غیر مشروط حمایت کی تھی۔

بیان میں کہا گیا عمران خان ہی وہ واحد پاکستانی لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ اسرائیل اور اس کے مقامی حواریوں کے خلاف واضح اور جرات مندانہ مؤقف اپنایا۔

پی ٹی آئی نے جماعت اسلامی پر منتخب سرگرمی کا الزام لگاتے ہوئے سوال اٹھایا کہ حافظ نعیم نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان  جو غزہ امدادی فلوٹیلا مشن کے دوران اسرائیل کے ہاتھوں گرفتار ہوئے تھے ان کے بارے میں حالیہ خطاب میں کیوں بات نہیں کی؟

کیا آپ کو اس پر بولنے کی اجازت نہیں ملی؟ عمران خان کے خلاف زبان چلتی ہے، مگر اپنے سینیٹر کے لیے کیوں خاموشی؟ جتنا واضح اور جرات مندانہ مؤقف عمران خان کا فلسطین پر ہے، اتنا کسی اور سیاستدان کا نہیں رہا۔

تحریکِ انصاف کے جاری بیانات دراصل عمران خان ہی کے مؤقف کی ترجمانی کرتے ہیں۔ نواز شریف کی خاموشی پر بھی کبھی سوال کر لیجیے، یا وہ موضوع اجازت نامے سے باہر ہے؟ قوم جانتی ہے کہ ریموٹ کنٹرول سیاستدان کب، کہاں اور کس کے اشارے پر بولتے ہیں۔

لہٰذا حافظ نعیم اداروں کی خدمت جاری رکھیں، مگر اُس رہنما پر زبان نہ چلائیں جو قوم کے ضمیر، حریت اور خودداری کی علامت بن چکا ہے۔جواب میں جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی پر حافظ نعیم کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام لگایا۔

جماعت کے بیان میں کہا گیا جو کوئی ان کی پوری 20 منٹ کی تقریر سن لے گا، اسے معلوم ہو جائے گا کہ پی ٹی آئی کے دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔ غزہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا موضوع نہیں، حافظ نعیم پر تنقید کے بجائے ٹرمپ و اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے۔

جے آئی نے کہا کہ ان کی جماعت اور رہنما حقائق پر بات کرتے ہیں، دشمنی پر نہیں۔ جماعت اسلامی نے نشاندہی کی کہ جب دنیا بھر میں اسرائیل مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں، پاکستان کی بڑی جماعتوں پی ٹی آئی، ن لیگ اور  پیپلز پارٹی نے نہ کوئی بڑا احتجاج کیا اور نہ غزہ کو اپنی سیاسی ترجیحات میں شامل کیا۔

جماعت اسلامی نے یہ بھی واضح کیا کہ حافظ نعیم نے متعدد مواقع پر عمران خان کو سیاسی قیدی قرار دیا اور انتخابی دھاندلی کے خلاف اسمبلی سیٹ چھوڑ کر احتجاج بھی کیا۔ تاہم جماعت کے مطابق غزہ میں انسانی المیہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا موضوع نہیں ہونا چاہیے۔

جے آئی نے سوال اٹھایا کہ عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد کے بیانات تو دیے مگر اسرائیلی مظالم پر خاموش کیوں رہے؟

مزید برآں جماعت اسلامی نے کراچی کے میئر کے انتخاب میں پی ٹی آئی کے 32 نمائندوں کی گمشدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پیپلز پارٹی کو موقع ملا جسے حافظ نعیم نے منصوبہ بند غیر حاضری قرار دیا۔

مشتاق احمد خان کے معاملے پر جماعت اسلامی نے کہا کہ حافظ نعیم نے ان کی گرفتاری کو کئی بار عوامی سطح اور اعلیٰ فورمز پر اٹھایا اور پی ٹی آئی کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔

جماعت نے ایک بار پھر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا مگر ساتھ ہی پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے سوال کیا کہ وہ اسرائیل مخالف مظاہرے کیوں نہیں کرتے اور حماس کی حمایت سے کیوں گریزاں ہیں۔

جماعت کے بیان کا اختتام اسی جملے پر ہواکہ پی ٹی آئی کو حافظ نعیم کے خلاف بیانات دینے کے بجائے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بولنا چاہیے، جو اسرائیل کا اصل سرپرست ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا مستعفی ہونےکا اعلان

اکتوبر 8, 2025

کسی بھی نئے “نارمل” کا سامنا نئے اور سخت ردعمل سے کیا جائے گا: کور کمانڈر کانفرنس

اکتوبر 8, 2025

ن، ش، م سیسہ پلائی دیوارکی طرح متحد، چھوٹے شہروں کی ترقی ترجیح ہے: مریم نواز

اکتوبر 8, 2025
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
Latest Posts

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا مستعفی ہونےکا اعلان

اکتوبر 8, 20250

کسی بھی نئے “نارمل” کا سامنا نئے اور سخت ردعمل سے کیا جائے گا: کور کمانڈر کانفرنس

اکتوبر 8, 20251

ن، ش، م سیسہ پلائی دیوارکی طرح متحد، چھوٹے شہروں کی ترقی ترجیح ہے: مریم نواز

اکتوبر 8, 20250

سمجھ نہیں آرہا پی ٹی آئی کے دوست آئینی ترمیم سے پیچھے کیوں ہٹ گئے؟ فضل الرحمان

اکتوبر 8, 20250
Don't Miss
پاکستان

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

By Editorاپریل 14, 2025757

کراچی : پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا…

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی جائیداد کی نیلامی: ایڈووکیٹ مصور عباسی کی سب سے بڑی بولی، بڑا اثاثہ اپنے نام کرلیا

اگست 7, 2025

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from SmartMag about art & design.

Demo
Top Posts

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025757

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی جائیداد کی نیلامی: ایڈووکیٹ مصور عباسی کی سب سے بڑی بولی، بڑا اثاثہ اپنے نام کرلیا

اگست 7, 2025631

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024517

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025459
Don't Miss
پاکستان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا مستعفی ہونےکا اعلان

By Editorاکتوبر 8, 20250

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے عمران خان کے حکم پر استعفیٰ دینے کا…

کسی بھی نئے “نارمل” کا سامنا نئے اور سخت ردعمل سے کیا جائے گا: کور کمانڈر کانفرنس

اکتوبر 8, 2025

ن، ش، م سیسہ پلائی دیوارکی طرح متحد، چھوٹے شہروں کی ترقی ترجیح ہے: مریم نواز

اکتوبر 8, 2025

سمجھ نہیں آرہا پی ٹی آئی کے دوست آئینی ترمیم سے پیچھے کیوں ہٹ گئے؟ فضل الرحمان

اکتوبر 8, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo
ہمارے بارے میں
ہمارے بارے میں

ویژن پوائنٹ ڈاٹ پی کے ایک معتبر اردو خبری ویب سائٹ ہے جو آپ کو تازہ ترین خبریں، تفصیلات اور تجزیے فراہم کرتی ہے۔ یہاں ملکی و بین الاقوامی خبروں کے ساتھ ساتھ سیاست، کاروبار، کھیل، اور تفریح کے مختلف موضوعات پر جامع اور معیاری رپورٹنگ کی جاتی ہے۔ ویژن پوائنٹ کا مقصد اردو قارئین کو بروقت اور مستند خبریں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ حالات حاضرہ سے باخبر رہ سکیں۔

Facebook X (Twitter) Pinterest YouTube WhatsApp
ایڈیٹر کا انتخاب

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا مستعفی ہونےکا اعلان

اکتوبر 8, 2025

کسی بھی نئے “نارمل” کا سامنا نئے اور سخت ردعمل سے کیا جائے گا: کور کمانڈر کانفرنس

اکتوبر 8, 2025

ن، ش، م سیسہ پلائی دیوارکی طرح متحد، چھوٹے شہروں کی ترقی ترجیح ہے: مریم نواز

اکتوبر 8, 2025
زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025757

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی جائیداد کی نیلامی: ایڈووکیٹ مصور عباسی کی سب سے بڑی بولی، بڑا اثاثہ اپنے نام کرلیا

اگست 7, 2025631

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024517

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.