پنجاب میں گندم خریداری قیمت 3 ہزار 500 روپے فی من مقرر

پنجاب میں گندم خریداری قیمت 3 ہزار 500 روپے فی من مقرر

لاہور: کاشتکاروں سے گندم کی فصل 3500 روپے فی من خریدنے کیلئے حکومت پنجاب اور پرائیویٹ سیکٹر میں معاہدہ ہوگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت گندم سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں گندم کی کاشت کے حوالے سے محکمہ زراعت کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئندہ سال گندم کی خریداری کا جامع پلان تیار کر لیا گیا ہے، پنجاب میں گندم کی کمی نہیں، وافر ذخائر موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں، ساتھ نہیں چھوڑیں گے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر دیئے گئے، گندم کے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے اربوں کے زرعی مداخل فراہم کئے گئے۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہر قسم کی کھاد کنٹرول ریٹ پر وافر موجود ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے