Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

 وزیراعلیٰ سندھ نے  عمارت گرنے کے واقعہ پر سیکرٹری بلدیات کو عہدے سےہٹادیا، 16  افسران معطل

نومبر 26, 2026

امریکی ایلچی جیرڈ کشنر کی ایران سے متعدد ملاقاتوں کی تصدیق، ٹرمپ نے تمام آپشنز کھلے رکھے

نومبر 26, 2026

سیکورٹی فورسز نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے 12 دہشت گرد ہلاک کردیئے

نومبر 26, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعرات, نومبر 26
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»شوبز»تین روزہ پاکستان میوزک فیسٹیول 2025 کامیابی سے اختتام پذیر — درجنوں فنکاروں کی شاندار پرفارمنسز
شوبز

تین روزہ پاکستان میوزک فیسٹیول 2025 کامیابی سے اختتام پذیر — درجنوں فنکاروں کی شاندار پرفارمنسز

EditorBy Editorاکتوبر 13, 2025Updated:اکتوبر 13, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
تین روزہ پاکستان میوزک فیسٹیول 2025 کامیابی سے اختتام پذیر — درجنوں فنکاروں کی شاندار پرفارمنسز
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

کراچی — کراچی آرٹس کونسل کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا تین روزہ پاکستان میوزک فیسٹیول 2025 سُروں کی رنگا رنگ محفلوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ اس فیسٹیول میں پاکستان کے نامور گلوکاروں، موسیقاروں اور فنکاروں نے شاندار پرفارمنسز پیش کیں جنہوں نے حاضرین کے دل جیت لیے۔

فیسٹیول کے دوسرے روز چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے خصوصی شرکت کی جبکہ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، چیئرمین میوزک کمیٹی امجد حسین شاہ، چیئرمین وومن امپاورمنٹ چاند گل شاہ سمیت بڑی تعداد میں شہریوں، طلبہ اور فنونِ لطیفہ کے شائقین نے شرکت کی۔

اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ “خوش ہونا ہمارا حق ہے، اور آرٹس کونسل پاکستان کے عوام کو فری تفریح فراہم کرنے والا واحد ادارہ ہے۔ ہم نے پاکستان کے لیجنڈ گلوکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے یہ فیسٹیول منعقد کیا ہے۔”

انہوں نے اعلان کیا کہ آرٹس کونسل اب “ورلڈ کلچر فیسٹیول” کے عظیم منصوبے پر کام کر رہی ہے، جس میں 142 ممالک کے فنکار، موسیقار، ڈائریکٹرز، پینٹرز اور تھیٹر آرٹسٹ شرکت کریں گے۔ یہ عالمی فیسٹیول 40 دن تک جاری رہے گا اور اس دوران 2500 سے زائد ایوارڈ یافتہ فلمیں، ورکشاپس اور لائیو پرفارمنسز منعقد کی جائیں گی۔

فیسٹیول کی نمایاں جھلکیاں:

  • پہلے روز گلوکار کرم عباس، شبانہ کوثر، شیراز صدیقی، شازیہ کوثر، عمران علی، نرودھا مالنی اور دیگر فنکاروں نے سُروں کا جادو جگایا۔

  • دوسرے روز حمیرا چنا، جمال اکبر، تنویر آفریدی، ایرک جونسن، اکبر تیموری سمیت کئی فنکاروں نے پرجوش پرفارمنسز پیش کیں۔

  • اختتامی روز غلام عباس، عروسہ علی، فیصل لطیف، سونیا خان، ڈاکٹر ہما میر، نوید تاج، شاہ رخ عباس اور دیگر گلوکاروں نے اپنی دلکش آوازوں سے سامعین کو مسحور کردیا۔

تین روز تک جاری رہنے والے اس میوزک فیسٹیول نے کراچی کے ثقافتی منظرنامے میں نئی روح پھونک دی۔ ہال میں عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا اور تینوں دن آرٹس کونسل کی فضائیں سدا بہار گیتوں سے گونجتی رہیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں

    نومبر 26, 2026

    ایران میں بغیر حجاب کنسرٹ کرنے پر گلوکارہ پرستو احمدی کو 74 کوڑوں کی سزا

    نومبر 25, 2026

    اداکار انوج پنڈت شرما شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    نومبر 25, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    کور کمانڈر کی دعا

    نومبر 25, 2026

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.