بین الاقوامی کنسرٹ: گلوکارہ ثمرہ خان کراچی پہنچ گئیں، آج ناپا اکیڈمی میں آواز کا جادو جگائیں گی

بین الاقوامی کنسرٹ: گلوکارہ ثمرہ خان کراچی پہنچ گئیں، آج ناپا اکیڈمی میں آواز کا جادو جگائیں گی

کراچی — معروف گلوکارہ ثمرہ خان انٹرنیشنل کنسرٹ میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گئی ہیں، جہاں وہ 26 اکتوبر 2025ء شام 7 بجے ناپا اکیڈمی میں منعقدہ پنک ربن کنسرٹ میں اپنی آواز کا جادو بکھیرنے والی ہیں۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ سنگر ثمرہ خان دبئی سے خصوصی طور پر اس میوزیکل ایونٹ میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچی ہیں۔ انہیں ابتدائی شہرت کوک اسٹوڈیو سے حاصل ہوئی، جس کے بعد انہوں نے کئی معروف پاکستانی ڈراموں کے لیے ٹائٹل سونگز گائے۔

پاکستانی نژاد آسٹریلین گلوکارہ ثمرہ خان نے کہا کہ وہ موسیقی کے ذریعے دکھی انسانیت کی خدمت کا عزم رکھتی ہیں۔ ان کے بقول، "موسیقی کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے، یہ دلوں کو جوڑنے کا سب سے خوبصورت ذریعہ ہے۔”

ثمرہ خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ملکہ ترنم نورجہاں کے مشہور گیت گا کر کیا، جبکہ ان کے نئے سونگز کی ریکارڈنگ لاہور اور کراچی میں جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ناپا اکیڈمی کے بامقصد میوزیکل کنسرٹ میں حصہ لے کر خوشی محسوس کر رہی ہیں۔ اس موقع پر ان کے ساتھ زارا مدنی اور مائرہ خان بھی پرفارم کریں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے