اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا

اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 40 پیسے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد قیمت  367 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔

ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے اضافہ کر دیا گیاہے جس کے بعد فی لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 392 روپے 67 پیسے مقرر کر دی گئی ۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کیا گیا جس کا اطلاق 10 ستمبر تک ہو گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے