چین میں "عالمی حکمرانی اور ایشیا بحرالکاہل کی مشترکہ خوشحالی” کے عنوان سے بین الاقوامی مذاکرے کا انعقاد

چین اور یورپ حریف نہیں بلکہ شراکت دار ہیں، چینی صدر شی جن پنگ

بیجنگ – چین کے دارالحکومت بیجنگ میں "عالمی حکمرانی اور ایشیا بحرالکاہل کی مشترکہ خوشحالی” کے عنوان سے ایک بین الاقوامی مذاکرہ منعقد ہوا۔ یہ تقریب چائنا میڈیا گروپ (CMG)، جنوبی کوریا کی یون سی یونیورسٹی اور وائے ٹی این ٹی وی کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔

مذاکرے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے ورچوئل خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر شی جن پنگ نے ہمیشہ زور دیا ہے کہ ترقی، ایشیا بحرالکاہل خطے کا مستقل موضوع ہے۔

شین ہائی شیونگ نے کہا کہ چین، انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کے تصور کو فروغ دیتا ہے اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ اقتصادی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے، جدت اپنانے اور عالمی ترقی کے لیے ایک "انجن” کا کردار ادا کر رہا ہے، جس نے مل کر "ایشیا بحرالکاہل کا معجزہ” تخلیق کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس میں آئندہ پانچ برسوں کے لیے اعلیٰ معیار کی ترقی کا لائحہ عمل طے کیا گیا ہے، جو یقیناً ایشیا بحرالکاہل خطے میں پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے نئے امکانات پیدا کرے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے