Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ، ایران امریکیوں کو نشانہ بنا رہا ہے

اکتوبر 24, 2026

میر رضا قتل کیس میں تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی

اکتوبر 24, 2026

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا ہوگیا

اکتوبر 24, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 24
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»دنیا»مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں، نیویارک میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب
دنیا

مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں، نیویارک میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب

EditorBy Editorاکتوبر 27, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں، نیویارک میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

نیویارک: یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نیویارک کے زیرِ اہتمام ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مقررین نے زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

تقریب میں کشمیری کمیونٹی کے نمائندوں، محققین، قانونی ماہرین اور مختلف سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے عالمی برادری، بالخصوص اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے اور انہیں اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت کا موقع دیا جائے۔

تقریب کا مرکزی موضوع بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی انجینئرنگ اور نوآبادیاتی منصوبے پر مرکوز تھا۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات غیر قانونی ہیں اور یہ چوتھے جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

قونصل جنرل عامر احمد آتو زئی نے کشمیری عوام کی قربانیوں اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات نہ صرف اقوامِ متحدہ کی قراردادوں بلکہ بین الاقوامی قانون کی بھی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

  • محقق سعود سلطان نے مسئلہ کشمیر کو نوآبادیاتی قبضے اور تاریخی تحریف کے تناظر میں پیش کرتے ہوئے جموں قتلِ عام کی یاد کو زندہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

  • قانونی ماہر اعجاز اے صابر نے کہا کہ بھارت کی آبادیاتی تبدیلی، جبری حکومت اور آئینی ترمیمات بین الاقوامی قانون کے منافی ہیں۔

  • کشمیری رہنما سردار سوار خان نے 1947 میں بھارتی قبضے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ دو قومی نظریہ کشمیر پر بھی لاگو ہوتا تھا۔

جے کے ایل ایف کے نمائندے راجہ مختار خان نے کہا کہ بھارت کبھی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بامعنی مذاکرات پر آمادہ نہیں ہوا، لیکن پاکستان کی مسلسل حمایت سے کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی آج بھی زندہ ہے۔

کشمیری رہنما محمد تاج خان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مظالم دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں، اور بھارت اسرائیل کی طرز پر نوآبادیاتی منصوبہ کشمیر میں نافذ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

تقریب کے اختتام پر محقق سعود سلطان نے اپنی کتاب “The Forgotten Narrative” سفیر عاصم احمد اور قونصل جنرل آتو زئی کو پیش کی۔
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے، جن میں کشمیری عوام کی قربانیوں اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    امریکی انٹیلی جنس چیف کا انتباہ، ایران امریکیوں کو نشانہ بنا رہا ہے

    اکتوبر 24, 2026

    مصر سعودی عرب کے سرحدی دفاع میں مدد کرے گا، حوثیوں پر حملے نہیں: السیسی

    اکتوبر 23, 2026

    نیوزی لینڈ کے فوجی سربراہ ٹونی ڈیویز کا استعفیٰ، ماضی کے نامناسب تعلق کی ذمہ داری قبول کرلی

    اکتوبر 23, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.