Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

میر رضا قتل کیس میں تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی

اکتوبر 24, 2026

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا ہوگیا

اکتوبر 24, 2026

اویس لغاری کا ڈسکوز کی جانب سے صارفین کو اضافی اور غلط بل ڈالنے کا سخت نوٹس

اکتوبر 24, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 24
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»میر رضا قتل کیس میں تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی
پاکستان

میر رضا قتل کیس میں تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی

EditorBy Editorاکتوبر 24, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

میر رضاقتل کیس میں سندھ حکومت نےجوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد شروع کر دیا، تحقیقات کےلیےمشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جےآئی ٹی)تشکیل دےدی گئی،جس کی سربراہی ڈی آئی جی عرفان علی بلوچ کریں گے۔

مراسلے کےمطابق جےآئی ٹی میں آئی ایس آئی، آئی بی،رینجرز اورنیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کےسینئر نمائندےشامل ہوں گے،سندھ حکومت نےمتعلقہ اداروں کو خط لکھ کر گریڈ 18 یا اس سے اوپر کے افسران نامزد کرنے کی درخواست کی ہے۔

میررضا علی کے قتل کامقدمہ کراچی کے تھانہ فیروزآباد میں درج ہے،ایف آئی آر نمبر 795/2026 میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 365، 302 اور 201 شامل کی گئی ہیں۔

دوسری جانب جوڈیشل کمیشن رپورٹ میں نامزد پولیس افسران اوراہلکاروں کےخلاف کارروائی کے معاملے پر محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ کو خط ارسال کر دیا ہے،خط کے ساتھ جوڈیشل کمیشن کے مشاہدات اور کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی سفارشات بھی بھجوا دی گئی ہیں۔

حکومت سندھ نےمیررضا علی کیس کی مزید تحقیقات کےلیےوفاقی وزارت داخلہ سے ایف آئی اے کے گریڈ 20 یا اس سے اوپر کے افسرکی نامزدگی کی درخواست بھی کی ہے،مجوزہ کمیٹی میں ڈی آئی جی عرفان علی بلوچ اور ڈی آئی جی نعیم احمد شیخ کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ادھر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار علی لاڑک پر مشتمل ایک رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے، جو جوڈیشل کمیشن رپورٹ میں نامزد پولیس افسران اور اہلکاروں کے کردار کا جائزہ لے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ کمیٹی کی معاونت کریں گے۔

کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہےکہ وہ نامزد افسران اور اہلکاروں کی صلاحیتوں،کارکردگی اور مجموعی پولیسنگ کا جائزہ لے،جائے وقوع کو جلائے جانے کےمعاملے میں انسپکٹر غوث کےکردار کی مزید تحقیقات کرے اور اپنی سفارشات پر مشتمل رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کرے۔

مزید برآں،جوڈیشل کمیشن کی سفارش پرکابینہ کی ذیلی کمیٹی نے ڈاکٹر اسامہ شیخ کو عہدے سے ہٹانےاوردو سالہ تربیت کی تجویز بھی دی ہے،اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے سیکریٹری صحت کو خط ارسال کر دیا ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    اویس لغاری کا ڈسکوز کی جانب سے صارفین کو اضافی اور غلط بل ڈالنے کا سخت نوٹس

    اکتوبر 24, 2026

    اسحاق ڈار کی استنبول میں آر-4 کے اجلاس میں شرکت ، سعودی عرب کیساتھ یکجہتی کا اظہار

    اکتوبر 23, 2026

    آصف زرداری کی جرمنی کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

    اکتوبر 23, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.