ترکیہ میں ایک بار پھر خوفناک زلزلہ، کئی عمارتوں کو شدید نقصان

ترکیہ میں ایک بار پھر خوفناک زلزلہ، کئی عمارتوں کو شدید نقصان

استنبول: ترکیہ کے مغربی حصے میں پیر کے روز ایک شدید زلزلہ آیا، جس کے جھٹکے بالکیسر سے لے کر ازمیر، استنبول، برسا اور دیگر صوبوں تک محسوس کیے گئے، جبکہ متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز (USGS) کے مطابق، زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز صوبہ بالکیسر کے علاقے سندرگی میں تھا، جبکہ گہرائی تقریباً 6 کلومیٹر بتائی جا رہی ہے۔

زلزلے کے شدید جھٹکوں سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلے کے دوران شہری خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے، اور کئی علاقوں میں بجلی اور ٹیلی کمیونیکیشن نظام متاثر ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

یاد رہے کہ اگست 2025 میں بھی اسی علاقے میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔
ترکیہ میں اس سے قبل 2023 کے تباہ کن زلزلے میں 55 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے، جو حالیہ تاریخ کے بدترین زلزلوں میں شمار ہوتا ہے۔

زلزلے کے ماہرین کے مطابق ترکیہ بڑی فالٹ لائنوں (Tectonic Fault Lines) پر واقع ہے، جس کے باعث وہاں زلزلے بار بار آتے رہتے ہیں۔
رواں سال اکتوبر اور ستمبر میں بھی استنبول اور دیگر شہروں میں 5.3 شدت کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے تھے۔

استنبول کے میئر نے بیان میں کہا کہ فیلڈ ٹیمیں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کر رہی ہیں اور کسی بھی ممکنہ نقصان یا آفٹر شاکس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے