پہلے بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی کپتان اور نائب کپتان کا اعلان

پہلے بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی کپتان اور نائب کپتان کا اعلان

اسلام آباد – پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (PBCC) کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے پہلے بلائنڈ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت کا اعلان کر دیا ہے۔

ورلڈ کپ 11 سے 23 نومبر 2025 تک سری لنکا اور بھارت میں منعقد ہوگا۔
پی بی سی سی کے مطابق نمرہ رفیق کو ٹیم کی کپتان جبکہ عیشا فیصل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

نمرہ رفیق نے اس سے قبل آسٹریلیا کے دورے کے دوران ٹیم کی قیادت کی تھی، جبکہ عیشا فیصل بھی اس اسکواڈ کا حصہ رہ چکی ہیں۔
نمرہ رفیق 2018 سے بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں اور اب تک پانچ بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں، جبکہ عیشا فیصل نے دو انٹرنیشنل میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔

پی بی سی سی کے چیئرمین نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی خواتین ٹیم بہترین کارکردگی کے ساتھ ملک کا نام روشن کرے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے