سی ٹی ڈی کے پنجاب میں ایک ماہ کے دوران 386 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز، 18 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے پنجاب میں ایک ماہ کے دوران 386 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں 18 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

دہشتگردی کے خدشات کےپیش نظرسی ٹی ڈی کےپنجاب کےمختلف شہروں میں ایک ماہ میں تین سو چھیاسی  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے،جس میں انتہائی خطرناک دہشت گرد تنظیم کے اہم رکن سمیت اٹھارہ دہشتگردوں کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کےمطابق کارروائی لاہور،منڈی بہاوالدین،خوشاب،بہاولپور،ٹوبہ ٹیک سنگھ،گوجرانوالہ، نارووال،پاک پتن،بھکرمیں کی گئیں،انتہائی خطرناک دہشت گرد تنظیم کا اہم رکن گرفتار کرلیا گیا۔

حکام کےمطابق دہشتگرد پنجاب کےایک شہرمیں دہشت گردی کی پلاننگ مکمل کرچکا تھا،دہشت گردوں سے دھماکہ خیزمواد،خود کش جیکٹ بنانےکاسامان برآمد ہوا،رواں ماہ میں4601 کو مبنگ آپریشنز کے دوران 320 مشتبہ افراد گرفتارکیے۔

حکام کےمطابق دہشت گردوں کی شناخت محمدکریم علی رضامحمد عزیزمحمد علی،ہاشم ،نور الامین سلیم ،صدام وغیرہ کے نام سے ہوئی۔

دہشت گردمختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے،کومبنگ آپریشنز میں 109892 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے