ڈی جی خان میں سرحدی چیک پوسٹ پر 25 دہشت گردوں کا حملہ ناکام ، ایک ہلاک ، باقی فرار

وہوا : ڈیرہ غازی خان کے تونسہ شریف کے سرحدی علاقے میں قائم جھنگی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا گیا۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 20 سے 25 دہشت گردوں نے مختلف اطراف سے حملہ کیا، جس میں راکٹ لانچرز اور جدید خودکار اسلحہ کا استعمال کیا گیا۔ایک حملہ آور ہلاک اور دیگر فرار ہوگئے۔

پولیس اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا، جس پر دہشت گرد فرار ہوگئےدہشت گردوں کو جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں مفرور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جھنگی چیک پوسٹ پر وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، جبکہ کوئیک رسپانس فورس کو فوری طور پر روانہ کر دیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے