ایئرکرافٹ انجینئرزکی ہڑتال، قومی ایئرلائن کا بین الاقوامی آپریشن متاثر

0

ایئر کرافٹ انجنیئرز کے احتجاج کی وجہ سے قومی ایئرلائن کا بین الاقوامی آپریشن زیادہ متاثر ہوا ہے،پی آئی اے کی انتظامیہ نے متبادل انتظامات کے تحت فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

قومی ایئرلائن کے انجئنیرنگ ونگ کی اچانک ہڑتال کے باعث پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول متاثر ہے، متعدد طیارےگراؤنڈ ہونے سےمسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،گزشتہ رات آٹھ بجے کے بعد سے کوئی بین الاقوامی پروازمنزل کی جانب روانہ نہ ہوسکی ۔۔

مدینہ منوہ،جدہ ،دبئی،ابوظہبی اوردمام سمیت بارہ انٹرنیشنل پروازیں اڑان نہ بھرسکیں،قومی ایئرلائن کے سی ای او نے ایئرکرافٹ انجنیئرزکےخلاف سخت کارروائی کےاحکامات جاری کردیے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.