پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج فیصل آباد میں ہوگا

0

فیصل آباد: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے ہوگا۔

سیریز کی صورتحال

پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 263 رنز بنائے، جس کے جواب میں پاکستان نے 264 رنز کا ہدف آٹھ وکٹوں پر حاصل کیا۔

پہلے میچ میں سلمان علی آغا نے 62 اور محمد رضوان نے 55 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی۔
میچ دلچسپ مرحلوں سے گزرتا ہوا آخر میں پاکستان کے نام رہا۔

فیصل آباد کا میچ سیریز کے نتیجے کے لیے فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے۔ اگر پاکستان آج بھی کامیاب رہا تو اسے ناقابلِ شکست برتری حاصل ہو جائے گی، جبکہ جنوبی افریقہ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.