محمد سجاد عالمی اسنوکر چیمپئن شپ سے باہر، امریکی کھلاڑی کے ہاتھوں شکست
دوحہ – پاکستان کے نامور کیوئسٹ محمد سجاد آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ 2025 میں امریکی حریف اینڈی مک کلوسکی کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے اسٹیج ون کے دوسرے ایونٹ میں محمد سجاد کو چار، دو فریم سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
مک کلوسکی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ اپنے نام کیا، فریم اسکور اس طرح رہے:
41-71، 80-1، 11-45، 11-71، 79-40، 35-73۔
ٹورنامنٹ کے آغاز میں محمد سجاد نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے یو اے ای کے عبداللہ ال عطار کو چار، صفر فریم سے شکست دی تھی، تاہم اگلے مرحلے میں وہ کامیابی برقرار نہ رکھ سکے۔
محمد سجاد براہِ راست راؤنڈ 32 میں شامل کیے گئے تھے اور ان سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں۔