پاکستان کرکٹ ٹیم 13 جولائی کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی

پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے اہم ٹیسٹ دوروں کی تیاریوں کے آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، جبکہ قومی ریڈ بال اسکواڈ 13 جولائی کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کی نگرانی میں کھلاڑی 8 جولائی کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے، جہاں مختصر تربیتی کیمپ کے بعد اسکواڈ کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز بھیجا جائے گا۔

اس وقت پاکستان کی ریڈ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے، جس کے 2 جولائی کو اختتام پذیر ہونے کا امکان ہے۔ کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس، تکنیکی مہارت اور ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ بیرون ملک اہم سیریز سے قبل ٹیم مکمل طور پر تیار ہو۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) ویسٹ انڈیز اور اس کے بعد انگلینڈ کے دورے کے لیے تقریباً 17 رکنی مشترکہ اسکواڈ کا اعلان کر سکتا ہے، جو دونوں ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرے گا۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا، جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 2 اگست سے کھیلا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے