دورہ بنگلادیش کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان، عماد شکیل بٹ قیادت کریں گے

دورہ بنگلادیش کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان، عماد شکیل بٹ قیادت کریں گے

لاہور – پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دورہ بنگلادیش کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ٹیم کل لاہور سے ڈھاکا روانہ ہوگی۔

فیڈریشن کے مطابق عماد شکیل بٹ دورے کے دوران ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ متعدد باصلاحیت کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

منتخب کھلاڑیوں میں شامل ہیں عبداللہ اشتیاق خان، منیب الرحمان، محمد سفیان خان، محمد عبداللہ، حماد الدین انجم، عبد المنان، معین شکیل، زکریا حیات، ارشد لیاقت اور غضنفر علی۔

اس کے علاوہ رانا عبدالوحید، افراز، عبد الحنان شاہد، عبدالرحٰمن، رانا محمد ولید، احمد ندیم اور جنید منظور بھی قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

قومی ٹیم یہ دورہ بین الاقوامی تجربے کے حصول اور اگلے سال شیڈول ہاکی ایونٹس کی تیاری کے سلسلے میں کر رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے