کولمبیا کا امریکہ سے انٹیلی جنس شیئرنگ معطل کرنے کا اعلان

0

بوگوٹا — کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کو معطل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، صدر پیٹرو نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب امریکہ کی جانب سے کیریبین سمندر میں کشتیوں پر کیے جانے والے حملے جاری ہیں۔

کولمبیا کے صدر نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ “منشیات کے خلاف جنگ کو کیریبین کے عوام کے انسانی حقوق کے تابع ہونا چاہیے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک واشنگٹن کشتیوں پر حملے بند نہیں کرتا، کولمبیا کی پبلک سیکیورٹی فورسز امریکی انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ کوئی معلومات شیئر نہیں کریں گی۔

واضح رہے کہ کولمبیا اور امریکہ کے درمیان منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف طویل عرصے سے قریبی تعاون جاری ہے، تاہم حالیہ واقعات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ پیدا ہوگیا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.