محمد رضوان نے اپنی مرضی سے کپتانی چھوڑی: شاہین آفریدی
لاہور – پاکستان کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ محمد رضوان نے اپنی مرضی سے ٹیم کی قیادت سے دستبرداری اختیار کی۔
راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین نے بتایا کہ جب انہیں پہلی بار ون ڈے کپتانی کی پیشکش کی گئی تو انہوں نے فوری طور پر رضوان اور دیگر کھلاڑیوں سے مشاورت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ محمد رضوان کا اپنا تھا۔
شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ ٹیم بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں پر توجہ دے رہی ہے اور ہر کھلاڑی کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، یہ کام صرف رضوان، بابر، فخر، صائم یا شاہین تک محدود نہیں۔