سری لنکن کھلاڑی وطن واپسی کے خواہشمند، محسن نقوی کی ٹیم سے ملاقات متوقع

0

اسلام آباد – سری لنکن کرکٹ ٹیم کے منیجر نے بتایا ہے کہ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان چھوڑ کر واپس جانا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کچھ دیر بعد سری لنکن ٹیم سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی تاکہ ٹیم کے خدشات کو دور کیا جا سکے۔

اس سے قبل محسن نقوی نے سری لنکا کے ہائی کمشنر فریڈ سری ویراتنے سے ملاقات میں کہا تھا کہ سری لنکن ٹیم کے لیے فول پروف سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہمان کھلاڑی ہمارے اسٹیٹ گیسٹ ہیں اور انہیں محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں حالیہ دہشت گرد حملے کے بعد سری لنکن ٹیم کے بعض کھلاڑیوں نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا ہے، جس کے پیش نظر بورڈ اور حکومتی حکام ٹیم کو اعتماد میں لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.