یوکرین کے وزیرِ انصاف کرپشن الزامات پر عہدے سے معطل
کیف – یوکرین میں وزیرِ انصاف جرمن گالوشینکو کو توانائی کے شعبے میں مبینہ کرپشن کے الزامات پر عہدے سے معطل کر دیا گیا۔
یوکرینی وزیرِ اعظم یولیا سویریڈینکو کے مطابق، بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں اور وزیرِ انصاف کی معطلی تحقیقات کے شفاف انعقاد کے لیے ضروری اقدام ہے۔
دوسری جانب، معطل وزیر جرمن گالوشینکو نے اپنے بیان میں کہا کہ تحقیقات کے دوران عہدے سے ہٹایا جانا ایک مہذب اور درست قدم ہے۔
واضح رہے کہ گالوشینکو ماضی میں وزیرِ توانائی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔