شکارپور میں شر اور بڈانی برادری میں خونی تصادم،5افراد قتل

شکارپور میں شر اور بڈانی جتوئی  برادریوں کے درمیان خونی تصادم میں شر برادری کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کے نتیجے میں پیش آیا۔ مرنے والوں میں باپ، دو بیٹے، بھائی اور ایک مہمان شامل ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع  پر پہنچی اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ حکام کے مطابق بڈانی برادری کی جانب سے راکٹ لانچر سے حملہ کیاگیا۔ تحقیقات جاری ہیں ۔ ملزمان کو قرار واقعی سزا ملے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے