اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ماڑی انرجیز کو 23 نئے آف شور بلاکس ایوارڈ کردیے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کی کامیاب بولیوں کا اعلان کیا تھا جس کے بعد آف شور میں تیل وگیس کی 23 بلاکس کی بولیاں موصول ہوئی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے ماڑی انرجیرکو کل 23 آف شور بلاکس ایوارڈ کیے ہیں جن میں سے 18 بلاکس بطور آپریٹر اور5 بلاکس جوائنٹ وینچر پارٹنر ایوارڈکیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہےکہ ماڑی انرجیز نے اس حوالے سے آگاہی کے لیے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کوخط بھی لکھ دیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پہلے مرحلے میں سمندر میں تیل وگیس کی دریافت میں تقریباً 80 ملین ڈالرسرمایہ کاری کا تخمینہ ہے جب کہ ڈرلنگ میں یہ سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کا بتانا ہےکہ کامیاب بولیاں تقریباً 53 ہزار 510 مربع کلومیٹر کے رقبے پرمشتمل ہیں جب کہ 4 توانائی کمپنیز جوانئٹ وینچر شراکت دارکےطور پر شامل ہیں۔
