سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے 35ویں نیشنل گیمز کا شیڈول جاری کر دیا ہے، سائیکلنگ ایونٹ مقابلوں سے باہر

سمیع اللہ خان اور فائقہ ریاض پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹس قرار — نیشنل گیمز میں ریکارڈ کارکردگی

کراچی:  35ویں نیشنل گیمز کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق ملک بھر سے مختلف صوبوں اور محکموں کے 11 ہزار سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز گیمز میں شرکت کریں گے۔ رجسٹرڈ 4663 ایتھلیٹس میں 2566 مرد جبکہ 2097 خواتین شامل ہیں، جو مختلف کھیلوں میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

صوبائی اور محکموں کے دستوں کی آمد اور مقابلوں کا آغاز 4 دسمبر سے ہوگا، جبکہ اختتامی تقریب 13 دسمبر کو رکھی گئی ہے۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی صدرِ مملکت آصف علی زرداری ہوں گے، جب کہ اختتامی تقریب میں وزیراعظم پاکستان شرکت کریں گے۔ تقریب میں حدیقہ کیانی سمیت معروف گلوکار بھی پرفارم کریں گے۔

جاری کردہ شیڈول میں سائیکلنگ ایونٹ شامل نہیں ہے، جو نیشنل گیمز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔ اس فیصلے کے بعد سائیکلسٹس اور متعلقہ حلقوں نے شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سائیکلنگ کو گیمز سے نکالنے کا تنازع پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کی اندرونی کشمکش سے جوڑا جا رہا ہے۔ سائیکلنگ کی ایک فیڈریشن، جو خواجہ ادریس کی سرپرستی میں پنجاب حکومت کی حمایت یافتہ سمجھی جاتی ہے، کا پی او اے، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور کسی عالمی تنظیم سے الحاق نہیں ہے۔

دوسری جانب اظہر شاہ کی سربراہی میں چلنے والی فیڈریشن پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کرتی ہے اور عالمی تنظیموں سے باقاعدہ منسلک ہے۔ سال 2024-25 میں اسی فیڈریشن نے متعدد عالمی ریکارڈ پاکستان کے نام کیے، لیکن پی او اے اسے معطل رکھے ہوئے ہے۔

سندھ میں مسلسل سرگرمیاں کرنے والی مقامی سائیکلنگ ایسوسی ایشن بھی اس تنازع کی زد میں آگئی ہے، جس کے باعث کھلاڑیوں میں مایوسی پائی جاتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے