ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری ختم کردی

0

تہران نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد اب بھارت کے عام پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کو ایران میں داخلے یا ٹرانزٹ کے لیے پہلے سے ویزا لینا لازمی ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سفری قواعد میں اہم تبدیلی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب حالیہ مہینوں میں بھارتی شہریوں کے ساتھ دھوکا دہی، جھوٹی ملازمتوں کے جھانسے اور انسانی سمگلنگ کے واقعات میں اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق متعدد بھارتی شہریوں کو نوکریوں کے جھوٹے وعدوں یا بذریعہ ڈنکی تیسرے ملک پہنچانے کے بہانے ایران بلایا گیا، جہاں انہیں اغوا کرکے تاوان طلب کیا گیا۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ان بڑھتے واقعات کے بعد ایران نے عام بھارتی پاسپورٹ پر ویزا چھوٹ کی سہولت 22 نومبر سے بند کر دی ہے تاکہ جرائم پیشہ گروہوں کی سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔

بھارتی حکام کے مطابق فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ ویزا فری انٹری کا غلط استعمال نہ ہو اور ایسے مجرمانہ نیٹ ورکس کی سرگرمیوں پر قابو پایا جا سکے۔ نئی پابندی کے تحت اب بھارتی شہریوں کو ایران جانے یا ایران کے راستے کسی تیسرے ملک میں سفر کرنے سے قبل پیشگی ویزا حاصل کرنا ہوگا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.