ٹی 20 ٹرائی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، شاہین آفریدی میچ سے باہر
راولپنڈی میں جاری ٹی 20 ٹرائی سیریز کے اہم میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میزبان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے تصدیق کی کہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث آج کے میچ میں حصہ نہیں لے رہے، جبکہ اُن کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ تمام کھلاڑی مکمل فارم میں ہیں اور ٹیم بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بولرز حریف ٹیم کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ میچ میں مضبوط پوزیشن حاصل کی جاسکے۔