ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز: زمبابوے اور سری لنکا آج راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گے

0

راولپنڈی – ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز کا پانچواں میچ آج شام راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں شام 6 بجے میدان میں اتریں گی جبکہ میچ سے قبل دونوں اسکواڈز نے اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن بھی کیا۔

سیریز میں سری لنکا اب تک دو میچز کھیل چکا ہے اور اسے دونوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ زمبابوے نے تین میچوں میں ایک کامیابی حاصل کی اور دو بار ناکامی کا سامنا کیا ہے۔ آج کا مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے اہمیت رکھتا ہے کیونکہ سیریز میں آگے بڑھنے کے لیے کامیابی ناگزیر ہے۔

دو روز قبل پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے کر سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی تھی، جس کے بعد باقی ٹیموں کے درمیان پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن کے لیے مقابلہ مزید سخت ہو گیا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.