راولپنڈی اسلام آباد میں نئے سال سے ایک ہی وقت اذان اور باجماعت نماز کا اعلان

حکومت نے راولپنڈی اسلام آباد میں نئے سال سے ایک ہی وقت اذان اور باجماعت نماز کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردارمحمد یوسف نے کہا ہےاسلام آباد اور راولپنڈی میں نماز کے یکساں اوقات کا یکم جنوری سے اطلاق ہو جائے گا ۔ اپنے گزشتہ دور وزارت میں ہی اس حوالے اسی فیصد کام مکمل کر لیا تھا ۔

سردارمحمد یوسف کا کہنا تھا کہ لاہور ، کراچی ، پشاور ، کوئٹہ کے علما کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں ۔ جڑواں شہروں کے بعد ملک بھر میں نماز کے یکساں اوقات کا نفاذ کر دیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے