Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

سلطان آف جوہر کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست، ملائیشیا چیمپئن بن گیا

اکتوبر 24, 2026

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان

اکتوبر 24, 2026

بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ: پاکستان ٹیم کا اعلان، نثار علی کپتان مقرر

اکتوبر 24, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 24
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»پی ٹی آئی کا رونا کام نہ آئیگا جیلوں میں ڈالنے کی روایت آپ نے ہی قائم کی تھی، مریم نواز
پاکستان

پی ٹی آئی کا رونا کام نہ آئیگا جیلوں میں ڈالنے کی روایت آپ نے ہی قائم کی تھی، مریم نواز

EditorBy Editorنومبر 26, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا رونا کام نہیں آئے گا جیلوں میں ڈالنے کی روایت آپ نے ہی قائم کی تھی۔

لاہور میں تقریب کے دوران نومنتخب ارکان اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب کے حالیہ ضمنی انتخابات میں بڑی منافقت سے کام لیا اگر ہار گئے تو کہیں گے کہ ہم نے بائیکاٹ کیا اگر جیت گئے تو کہیں گے کہ بائیکاٹ کے باوجود جیت گئے۔

انہوں ںے کہا کہ ہمیں موروثی سیاست کا کہنے والی پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے رشتہ دار خود الیکشن میں کھڑے تھے، پی ٹی آئی کے بیانیے سے لوگ اب بے وقوف نہیں بنتے، لوگوں کو سمجھ آگئی ہے اسی لیے وہ اب پی ٹی آٗئی کے جلسوں میں بھی نہیں آتے۔

مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چار سال تاریخ کے بدترین سال ہیں جو ہمیشہ یاد رہیں گے، ان کا چور اور ڈاکو کا بیانیہ کب تک چلتا؟ چار برس میں سیاست کو داغ دار کیا گیا سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کیا گیا، مخالفین کو جیلوں میں ڈالا گیا، چند برس پہلے جو آپ نے کیا اور روایت قائم کی اگر آج آپ اس کا رونا روتے ہیں تو کوئی نہیں سنے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بدتمیزی، گالم گلوچ، خواتین کو برا بھلا کہنا، آوازیں کسنا یہ سب پی ٹی آئی کا وتیرہ رہا ہے مگر اس الیکشن میں ان کی سیاست ختم ہوگئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ نواز شریف کی سیاست کو ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے، سازش کرنے والے خود تاریخ کی کتاب میں بند ہوگئے، ہم نے وارثت میں بدتمیزی کرنا اور گالی دینا نہیں سیکھا عوام کی خدمت کرنا سیکھا ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    عالمی تنازعات کے اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں: وزیر خزانہ

    اکتوبر 24, 2026

    مکہ دفاعی معاہدے کی کوئی خفیہ نکات نہیں: ترجمان دفتر خارجہ

    اکتوبر 24, 2026

    اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، گندم مہنگی کرنے کے رجحان پر اظہارِ تشویش

    اکتوبر 24, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.