حرمین انتظامیہ نے زائرین کے لیے مسجد الحرام میں مفت لاکر سسٹم کی سہولت میں اضافہ کر دیا

0

مکہ مکرمہ — ادارہ امور حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں زائرین کے لیے مفت لاکر سسٹم کی سہولت بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق یہ لاکرز 24 گھنٹے دستیاب ہوں گے تاکہ زائرین اپنے سامان محفوظ طریقے سے رکھ کر عبادت میں وقت گزار سکیں۔

ابتدائی طور پر لاکرز تین مقامات پر فراہم کیے گئے ہیں:

  • وضوخانہ نمبر 6، مغربی صحن

  • وضوخانہ نمبر 2، شارع اجیاد

  • مشرقی جانب، مکہ مکرمہ کتب خانے کے ساتھ

حرمین انتظامیہ نے واضح کیا کہ لاکرز استعمال کرنے کے لیے کوئی فیس نہیں لی جائے گی اور یہ سہولت مکمل طور پر زائرین کے لیے مفت ہے۔ یہ اقدام زائرین کی عبادت میں آسانی اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.