واشنگٹن/غزہ/شرم الشیخ — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو کڑی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر حماس غزہ میں شہریوں کے قتلِ عام اور سرعام اعداموں کو جاری رکھے گی تو “ہمیں اندر جا کر انہیں مارنا پڑے گا” — البتہ بعد میں انہوں نے واضح کیا کہ امریکی فوجی خود غزہ میں داخل نہیں ہوں گے بلکہ “قریب اور دستیاب” ایسے فریق موجود ہیں جو یہ کام انجام دے سکتے ہیں، مگر وہ وضاحت نہیں کرتے کہ اس سے مراد کون سے ملک یا فورس ہیں۔
ٹرمپ کا انتباہ: ’’اگر حماس نے قتل عام بند نہ کیا تو ہمارے پاس اندر جا کر انہیں مارنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا‘‘
