پاکستان کرکٹ ٹیم کا جنوری میں سری لنکا کا دورہ، تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول جاری

0

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال جنوری میں سری لنکا کا دورہ کرے گی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق پہلا ٹی ٹوئنٹی 8 جنوری، دوسرا 10 جنوری اور تیسرا و آخری میچ 12 جنوری کو دمبولا میں ہوگا۔ سیریز کے تمام میچز اسی مقام پر منعقد کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کرکٹ بورڈز کے درمیان معاملات طے پا چکے ہیں، جس کے بعد قومی کھلاڑیوں کے لیے بگ بیش لیگ میں شرکت سے متعلق این او سی کا معاملہ پیچیدہ ہو سکتا ہے۔ پی سی بی اس حوالے سے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنے پر بعد میں حتمی فیصلہ کرے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.