انقرہ: ترک صدر اردوان اور پوپ لیو XIV کی ملاقات، عالمی امن پر زور

0

انقرہ — ترک صدر رجب طیب اردوان اور پوپ لیو چہاردہم کی انقرہ میں ترک صدارتی محل میں ملاقات ہوئی، جس کے بعد دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں خطاب کیا۔

ترک صدر اردوان نے کہا کہ پوپ لیو کا دورہ ایسے وقت میں اہمیت رکھتا ہے جب عالمی غیر یقینی صورتحال اور کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، اور امید ہے کہ یہ دورہ پوری انسانیت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ انہوں نے پوپ کی یوکرین اور روس کی جنگ سے متعلق امن اور سفارت کاری کی اپیلوں کو قابل قدر قرار دیا اور کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر پوپ کے سخت موقف کو بھی سراہا جاتا ہے۔

پوپ لیو XIV نے کہا کہ دنیا میں تنازعات بڑھ رہے ہیں اور اس وقت عالمی سطح پر “ٹکڑوں میں تیسری عالمی جنگ” جاری ہے، جس سے انسانیت کا مستقبل خطرے میں ہے۔ انہوں نے امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.