ٹی 20 ٹرائی سیریز کا فائنل — پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے، ٹرافی کی رونمائی مکمل

0

راولپنڈی — ٹی 20 ٹرائی سیریز کے بڑے مقابلے سے قبل فائنل ٹرافی کی شاندار رونمائی کی گئی، جس میں پاکستان اور سری لنکا کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوا کر ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے کا باضابطہ آغاز کیا۔

فائنل میچ ہفتہ کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے شائقین میں بھرپور جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

اس سے قبل سہ فریقی سیریز کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ سخت مقابلے کے بعد سری لنکا کی یہ فتح ایونٹ کی اہم اپ سیٹ جیتوں میں شمار کی جا رہی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.