ایئر بس کا اے320 طیاروں کا سافٹ ویئر تبدیل کرنے کا فیصلہ؛ ہزاروں پروازوں میں خلل کا خدشہ

0

پیرس: ایئر بس نے اے320 طیاروں کے سافٹ ویئر میں فوری تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے باعث دنیا بھر میں ہزاروں پروازیں متاثر ہونے کا امکان ہے۔ کمپنی کے مطابق اس اپ ڈیٹ سے عالمی سطح پر تقریباً چھ ہزار طیارے متاثر ہوں گے، جبکہ امریکن ایئر لائنز، ڈیلٹا ایئر لائنز، ایئر نیوزی لینڈ اور دیگر فضائی کمپنیوں نے پروازوں میں ممکنہ خلل سے متعلق انتباہ جاری کر دیا ہے۔

ایئر بس کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعے سے یہ واضح ہوا ہے کہ سولر ریڈی ایشن طیارے کے ڈیٹا کو نقصان پہنچا کر کنٹرول سسٹم پر اثر ڈال سکتی ہے۔ 30 اکتوبر کو جیٹ بلیو کی ایک پرواز دورانِ سفر اچانک بلندی کھو بیٹھی تھی، جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہوئے۔

برطانوی ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی تصدیق کی ہے کہ سافٹ ویئر کی تبدیلی کے فیصلے سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہو سکتا ہے، تاہم یہ اقدام محفوظ فضائی سفر کے لیے ضروری قرار دیا جا رہا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.