چیچہ وطنی سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد حنیف جٹ انتقال کرگئے

چیچہ وطنی سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد حنیف جٹ انتقال کرگئے،خاندانی ذرائع کےمطابق ان کا انتقال اچانک حرکت قلب بند ہونے سے ہوا۔

چوہدری محمد حنیف جٹ حلقہ پی پی 203 سے رکن پنجاب اسمبلی تھے اور مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر تین بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے،وہ مسلم لیگ ن کےرہنما اوررکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری طفیل جٹ کے چھوٹے بھائی تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق چوہدری محمد حنیف جٹ کی نماز جنازہ آج شام پانچ بجے رائے علی نواز اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے