لندن میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف بڑا احتجاج، مظاہرین کا غزہ میں نسل کشی روکنے کا مطالبہ

0

لندن میں جنگ مخالف تنظیموں کی جانب سے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں بارش اور سخت سردی کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اسرائیل روزانہ غزہ میں حملے جاری رکھے ہوئے ہے، جس پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔

احتجاجی مارچ کا آغاز ہائیڈ پارک کارنر سے ہوا، جو مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا وائیٹ ہال پہنچا۔ شرکاء نے تمام راستے فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف نعرے لگائے۔

مختلف جنگ مخالف تنظیموں کے رہنماؤں نے خطاب میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں جاری نسل کشی فوری بند کرے اور اپنے غیر قانونی تسلط کا خاتمہ کرے۔ انہوں نے برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت روکی جائے۔

مظاہرین نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی تشویشناک ہے، غزہ میں لوگ روزانہ بمباری کے ساتھ بھوک کا بھی شکار ہو رہے ہیں۔ شرکاء کا مطالبہ تھا کہ خوراک اور بنیادی ضرورت کی اشیاء بلا تاخیر غزہ میں داخل ہونے دی جائیں۔

غزہ کی ہیلتھ منسٹری کے مطابق دوسال سے زائد عرصے میں اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں 70 ہزار سے زائد فلسطینی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.