کراچی: نیپاپل کےقریب 3سال کا بچہ کھلےمین ہول میں گرگیا،9 گھنٹوں سے ننھے ابراہیم کی تلاش کیلئے آپریشن جاری

0

کراچی میں دلخراش واقعہ،گلشن اقبال نیپا ُپل کےقریب تین سال کا بچہ ابراہیم کھلےمین ہول میں گرگیا ،نوگھنٹوں بعد بھی تلاش نہ کیا جاسکا،مشتعل افرادکی ہنگامہ آرائی،گاڑیوں کےشیشےتوڑ دیے، شہریوں پرتشدد،میڈیا ٹیمیں بھی زد میں آگئیں۔

واقعہ اتوار کی رات 11 بجے کے قریب پیش آیا،تین سالہ ابراہیم اہلخانہ کےساتھ شاپنگ کرنےآیا،شاپنگ مال کے باہرموت کا گڑھا کھلا تھا،جس نے بھاگتے دوڑتے ابراہیم کو نگل لیا،بچےکی ماں شدت غم سے نڈھال،دہائی نے ہر آنکھ کو نم کردیا۔

واحد اولاد کی جدائی پروالدہ کا رو روکربرا حال والد نے بتایاشاپنگ سینٹرسے باہر نکلے تھے،بیٹاہاتھ چھڑا کربھاگا،موٹرسائیکل مین ہول کےقریب کھڑی تھی،ابراہیم آنکھوں کےسامنےگرگیا۔

بچے کے دادا نےوزیراعلیٰ سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا جب تک بچہ نہیں ملتا یہیں کھڑا ہوں،ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا مطالبہ کیا،میئر صاحب آپ کے بھی بچے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کاکہنا ہےکہ بہت دل خراش واقعہ  ہے،اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں،ہمارےپاس سیاست کرنے کےلئےبہت باتیں ہیں،ٹاؤنز کو دیا جانے والا پیسہ کہاں جاتا ہے؟جماعت اسلامی والوں کو صرف شور مچانا آتا ہے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان کاکہنا ہےکہ واقعہ انتظامی غفلت کی وجہ سے ہوا،ذمہ داروں کو سزاملےگی،نعمت اللہ خان شہرکنکریٹ کا جنگل بناکرگئے،17سال سےپیپلزپارٹی اقتدار میں ہے، ذمہ دارکون ہے؟

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.