بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں 11 پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں ہونگے
لاہور — بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے آئندہ سیزن میں پاکستان کے 11 کرکٹرز مختلف فرنچائزز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ نیلامی اور براہِ راست معاہدوں کے بعد متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کو مختلف ٹیموں نے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔
صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، جہانداد خان اور راج شاہی وارئیرز کی ٹیم کا حصہ ہوں گے، جبکہ خواجہ نافع اور صفیان مقیم رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔
احسان اللہ اور حیدر علی نوکخالی ایکسپریس کا حصہ بن گئے ہیں، عثمان خان ڈھاکا کیپٹلز جبکہ ابرار احمد چٹاگانگ رائلز کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔ صائم ایوب اور محمد عامر سلہٹ ٹائٹنز کے لیے کھیلیں گے۔ بی پی ایل کے 26 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔