پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا ، اہم قوانین کی منظوری دی جائے گی

0

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا،اہم قوانین کی منظوری دی جائے گی ۔

آج ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیاگیا،قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتاں بل 2025 منظورکیا جائے گا،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین ترمیمی بل 2025 منظورکیا جائے گا۔

حیاتیاتی وزہریلےہتھیاروں کی روک تھام سےمتعلق کنونشن برائے حیاتیاتی اورزہریلے ہتھیار عملدرآمد بل 2024 منظور کیا جائے گا

ایجنڈے کےمطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ،سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بلُ2023 منظور کیا جائے گا، نیشنل یونیورسٹی برائےسیکیورٹی سائنسزاسلام آبادکےقیام کا بل 2023 منظور کیا جائے گا،اخوت انسٹیٹیوٹ قصور بل 2023 منظورکیاجائےگا،گھرکی انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2025 منظورکیا جائے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.