امریکہ میں پاکستانی نژاد امریکی نوجوان اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار

0

امریکی ریاست ڈیلاویئر میں ایک پاکستانی نژاد امریکی نوجوان لقمان خان کو بھاری مقدار میں اسلحہ رکھنے اور مبینہ طور پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق 25 سالہ لقمان خان کو 24 نومبر کو حراست میں لیا گیا، جب کہ تلاشی کے دوران اس کی گاڑی اور گھر سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ ملزم نے ڈیلاویئر یونیورسٹی کے پولیس ڈیپارٹمنٹ پر حملے کا منصوبہ تیار کیا تھا، جبکہ اس کے قبضے سے حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق تحریری نوٹس بھی ملے ہیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق لقمان خان پاکستانی نژاد امریکی شہری اور ڈیلاویئر یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔ ملزم پر غیر قانونی مشین گن رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزامات 26 نومبر کو عائد کیے گئے۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق ملزم کو 11 دسمبر کو ابتدائی سماعت کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ حکام تفتیش کو مزید وسعت دے رہے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.