سپین نے خواتین نیشنز لیگ کا ٹائٹل ایک بار پھر جیت لیا

0

میڈرڈ میں کھیلے گئے فائنل کے دوسرے لیگ میں سپین کی ویمنز ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جرمنی کو 0-3 سے شکست دے کر خواتین نیشنز لیگ کا ٹائٹل ایک بار پھر اپنے نام کر لیا۔ فائنل کا پہلا میچ جرمنی کے شہر کائسریس لاؤٹن میں بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا، تاہم فیصلہ کن مقابلے میں سپین نے بھرپور انداز میں برتری ثابت کی۔

پہلے لیگ میں جرمنی نے جارحانہ کھیل پیش کیا مگر موقعوں سے فائدہ نہ اٹھا سکا، جس کا خمیازہ ٹیم کو دوسرے میچ میں بھگتنا پڑا۔ میڈرڈ میں صورتحال واضح طور پر سپین کے حق میں رہی جہاں میزبان ٹیم نے آغاز سے ہی جرمنی پر دباؤ قائم رکھا۔ جرمن گول کیپر این-کترین برگر کی عمدہ کارکردگی کے باوجود سپین کے مسلسل حملے رنگ لائے۔

61ویں منٹ میں کلاؤڈیا پینا نے خوبصورت گول کے ذریعے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جبکہ سات منٹ بعد وِکی لوپیز نے دوسرا گول اسکور کرکے جرمنی کو مزید مشکلات سے دوچار کیا۔ 74ویں منٹ میں کلاؤڈیا پینا نے ایک اور گول داغ کر اسکور 0-3 کردیا، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔

سپین کی کامیابی کو شائقینِ فٹبال نے بھرپور سراہا، جبکہ ٹیم کی مستحکم کارکردگی کو ٹائٹل کے دوبارہ حصول کی بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.