ورجینیا میں افغان شہری داعش کی معاونت کے الزام میں گرفتار

0

واشنگٹن: امریکی حکام نے داعش کی معاونت کے الزام میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کو ورجینیا سے گرفتار کر لیا۔ محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق افغان باشندہ جان شاہ صفی کو گزشتہ روز کسٹمز اینڈ بارڈر انفورسمنٹ ایجنسی نے حراست میں لیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے افغانستان میں اپنے والد کو اسلحہ فراہم کیا، جو داعش کا ایک مقامی کمانڈر بتایا جاتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جان شاہ صفی 2021 میں بائیڈن انتظامیہ کے دوران امریکہ پہنچا تھا۔

سیکریٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی کرسٹی نوم نے بیان میں کہا کہ ’’ہمارے بہادر افسران نے ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے۔ جان شاہ صفی داعش خراسان کی مدد کرتا تھا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران امریکہ میں گرفتار ہونے والا چوتھا افغان شہری ہے جس پر دہشت گردی سے متعلق الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.