روس نے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر پاکستان پوسٹ کی سروسز معطل کردیں

0

اسلام آباد — روس نے پاکستان پوسٹ کے ساڑھے پانچ کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان کیلئے ڈاک و ترسیلی خدمات معطل کردیں۔ یہ انکشاف وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کراتے ہوئے کیا۔

وزیر کے مطابق روسی حکام نے پاکستان پوسٹ کی سروسز پر اگست 2025 سے پابندی عائد کی ہے، جبکہ سروسز کی معطلی کا بنیادی سبب 5 کروڑ 50 لاکھ روپے کے بقایا جات ہیں جو پاکستان پوسٹ کی جانب سے طویل عرصے سے ادا نہیں کیے گئے۔ حکومتی ریکارڈ کے مطابق مذکورہ رقم سال 2021 سے واجب الادا ہے اور مسلسل تاخیر کی وجہ سے روسی پوسٹل اتھارٹی نے اقدام اٹھایا۔

عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ فنانس ڈویژن کی جانب سے رقم جاری ہوتے ہی روسی پوسٹ کے واجبات نمٹائے جائیں گے، اور ادائیگی مکمل ہونے کے بعد خدمات کی بحالی کی توقع ہے۔

پاکستان پوسٹ گزشتہ چند برسوں میں مالی بحران، بین الاقوامی پوسٹل واجبات اور عالمی سطح پر بڑھتے اخراجات جیسے چیلنجز کا سامنا کررہا ہے، جبکہ بین الاقوامی ڈاک کی ترسیل میں رکاوٹیں بیرون ملک پاکستانیوں اور تجارت سے منسلک شعبوں کو متاثر کرسکتی ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.