ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی — نیشنل گیمز میں ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام

ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی — نیشنل گیمز میں ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام

کراچی – پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے نیشنل گیمز میں ایک مرتبہ پھر میدان مار لیا اور جیولن تھرو کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

مقابلے میں ارشد ندیم نے 81.81 میٹر کی بہترین تھرو کی جو انہیں واضح برتری دِلاتے ہوئے سب سے آگے لے گئی۔ اس ایونٹ میں واپڈا کے یاسر سلطان نے 70.77 میٹر کی تھرو کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا جبکہ پاکستان آرمی کے ابرار علی 67.68 میٹر کی کوشش کے ساتھ برانز میڈلسٹ قرار پائے۔

یہ کامیابی ارشد ندیم کے کیریئر میں ایک اور اہم اضافہ ہے۔ یاد رہے کہ نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب میں ارشد ندیم نے مہمان خصوصی بلاول بھٹو کے سامنے نمائشی تھرو بھی کی جسے شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

ارشد ندیم پاکستان کیلئے فخر کا استعارہ سمجھے جاتے ہیں اور ان کی تازہ کامیابی آئندہ بین الاقوامی مقابلوں کے لیے اُن کی مضبوط فارم کا ثبوت ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے