سونے کی ایک بار پھر بڑی چھلانگ، فی تولہ 10 ہزار 700 روپے مہنگا

کراچی:  فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار  700  روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10ہزار 700 روپے کے بڑے  اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ54 ہزار 262 روپے ہوگئی ہے۔

ایوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 9174  روپے کا  اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ89 ہزار 456 روپے  ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 107 ڈالر اضافے سے 4319 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے