چین نے خلائی تجرباتی سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیج دیا

0

بیجنگ — چین نے ہفتے کی صبح شمال مغربی چین میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کوائیژو-11 وائی8 کیریئر راکٹ کے ذریعے خلائی تجرباتی سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ مدار میں پہنچا دیا۔

چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق یہ لانچ ہفتے کی صبح 9 بجکر 8 منٹ پر انجام پایا۔ کیریئر راکٹ نے مقررہ وقت پر روانہ ہو کر اپنی تمام تکنیکی مراحل کامیابی کے ساتھ مکمل کیے اور سیٹلائٹ کو اس کے مقررہ مدار میں داخل کر دیا۔

یہ خلائی تجرباتی سیٹلائٹ چین کے بڑھتے ہوئے خلائی پروگرام کے حصے کے طور پر مختلف تحقیقاتی اور ٹیکنالوجیکل مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق، یہ اقدام چین کی خلائی ٹیکنالوجی اور تجرباتی تحقیق میں خودکفالت اور ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

چین نے گزشتہ برسوں میں خلائی تحقیق اور سیٹلائٹ لانچ کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے اور کوائیژو-11 راکٹ کو متعدد تجرباتی اور کمرشل سیٹلائٹس کی کامیاب تعیناتی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

شنہوا کے مطابق یہ لانچ چین کی عالمی خلائی ساکھ مضبوط کرنے، تحقیق اور ترقی کے منصوبوں کو آگے بڑھانے، اور زمین اور خلا سے متعلق جدید ڈیٹا حاصل کرنے کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.