پمز ہسپتال میں جعلی ڈاکٹر بن کر ڈیوٹی کرنےوالا  نوجوان گرفتار

پمز ہسپتال میں سیکیورٹی اور انتظامی نگرانی پر بڑا سوال اٹھ گیا،  پمز ہسپتال میں جعلی ڈاکٹر بن کر ڈیوٹی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔

ملزم مظہر منظور ہسپتال کی ایمرجنسی میں ڈاکٹر کا روپ دھارے موجود تھا جس پر شک گزرنے کے بعد  پوچھ گچھ کی گئی تو اصل حقیقت سامنے آئی۔ ملزم کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے سٹیتھوسکوپ اور جعلی میڈیکل آفیسر کی سٹیمپ برآمد ہوئی۔ پمز ہسپتال انتظامیہ نے ملزم کو پکڑ کر تھانہ کراچی کمپنی پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔ تفتیشی حکام اس بات کا سراغ لگانے میں مصروف ہیں کہ مظہر منظور پمز ہسپتال میں جعلی ڈاکٹر بن کر کیوں موجود تھا، وہ کب سے ہسپتال آ جا رہا تھا اور آیا اس نے کسی مریض یا طبی عملے سے رابطہ بھی کیا یا نہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے