بنگلادیش میں عام انتخابات 12 فروری کو ہی ہوں گے، چیف ایڈوائزر محمد یونس

0

ڈھاکا – بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے واضح کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات 12 فروری کو مقررہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے اور اس حوالے سے کسی قسم کی تبدیلی پر غور نہیں کیا جا رہا۔

اپنے بیان میں محمد یونس نے الزام عائد کیا کہ معزول آمرانہ حکومت کے حامی عناصر انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے لیے مبینہ طور پر لاکھوں ڈالر خرچ کر رہے ہیں، جبکہ سابق حکومت کے بعض رہنما تشدد کو ہوا دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

چیف ایڈوائزر کا کہنا تھا کہ عبوری حکومت کسی بھی ممکنہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور ریاستی ادارے انتخابی عمل کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنے ووٹ کے حق کے استعمال کے لیے بے تاب ہیں، ایک ایسا حق جو ان کے بقول گزشتہ آمرانہ دور میں سلب کر لیا گیا تھا۔

محمد یونس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن انتخابات کرانے کے لیے پرعزم ہے اور چاہتی ہے کہ یہ انتخابی عمل ملکی تاریخ میں ایک یادگار مثال بنے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.